خدمت خلق کرکے اللہ کی رحمت کے قریب ہواجاسکتاہے، مولاناعبدالرحمن سلفی

44

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے اور زیادہ سے زیادہ نیکیوں کے ذریعے ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے مستحق ہوسکتے ہیں ہمیں چاہیے اس ماہ مبارک میں جماعت کے تحت قائم شعبہ خدمت خلق کو مزید فعال کریں اور غریب و مستحق بھائیوں کو راشن و ضروریات زندگی کی اشیاء کی فرا ہمی میں بھرپور تعاون کریں اور اس کے لیے شرعی طریقہ کار اختیار کریں۔