عامرخان کی سزاکے خلاف اپیل پر وکلاکوتیاری کرکے پیش ہونے کاحکم

28

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت، عدالت نے وکلا اور پراسیکیوٹر کو 19 اگست کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا، عامر خان کے وکیل نے کہا آج ہم فائلیں نہیں لائے، مہلت دی جائے، جسٹس کے کے آغا نے کہا ’’بس بہت ہوچکا، آج ہی دلائل دیں‘‘ وکیل کی آخری بار مہلت کی استدعا پر عدالت نے 19اگست کوپیشی کاحکم صادر کردیا۔