جمعیت الفلاح میں یوم باب الاسلام کی تقریب آج شام 5 بجے ہو گی

55

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کے زیراہتمام آج جمعرات کو شام 5 بجے جمعیت الفلاح لائبریری ہال ( صدر) میں یوم باب الاسلام کی تقریب منعقد ہو گی۔ ایم ایس الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر سومرو، پرنسپل کیڈٹ کالج اسٹیل ٹاؤن عبدالرحمن جسکانی اور صدر جمعیت الفلاح قیصر خان خطاب کریں گے۔جنرل سیکرٹری قمر محمد خان نے احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔