طالبات سے بدسلوکی پر جماعت اسلامی کااظہارمذمت

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون 15نمبر گرلز کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران طالبات کے ساتھ بدسلوکی اور پردے کی بے حرمتی پرجماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کی شدید مذمت۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اور نائب صدر پبلک ایڈ ماسٹر امین اللہ نے کہا کہ مرد گارڈز کے سامنے عبایا اتار کر طالبات کی جسمانی چیکنگ کرنا شرمناک عمل ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پردے کی بے حرمتی سوالیہ نشان ہے۔پبلک ایڈ کمیٹی کو اس حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے ساتھ تذلیل آمیز رویہ اختیار کرنے پروالدین میںغم وغصہ پایا جاتا ہے کسی بھی وقت غم و غصہ پرتشدد احتجاج کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے حکام اس امر کافوری نوٹس لیںاور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔