خالد محمود عراقی جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کوجامعہ کراچی کا قائم مقام وائس چانسلر مقررکردیاہے۔سرچ کمیٹی کے ذریعے نئے وائس چانسلر کے انتخاب تک ڈاکٹر خالد عراقی بحیثیت وائس چانسلر خدمات انجام دیں گے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے 1989 ء میں بحیثیت کوآپریٹوٹیچر جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1990 ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرر تعینات ہوئے جبکہ 1998 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور2006 ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے پی ایچ ڈی کیا۔