سینئرصحافی شفقت سومروکابیٹاشفاعت 6روزسے لاپتا

34

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان کی مقامی نیوز ایجنسی پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) کے ایڈیٹر شفقت سومرو کا بیٹا محمد شفاعت گزشتہ 6 روز سے لاپتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بازیاب کروانے میں ناکام ہوگئے۔اس حوالے سے سینئر صحافی شفقت سومرو کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا نواب شاہ کی قائد عوام یونیورسٹی میں میکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور ایک مقامی کمپنی سے بھی منسلک تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 10مئی کو میرے بیٹے کو اس وقت لاپتاکیا گیا جب وہ کام پر جارہے تھے، وہ نہ تو دفتر پہنچے اور نہ ہی تا حال گھر واپس لوٹے ہیں، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ لا پتا ہو نے کے بعد سے بیٹے کا فون بند ہے اور پولیس اور دیگر ادارے، جن میں سی پی ایل سی بھی شامل ہے، ان کے بیٹے کی جی پی ایس معلومات دینے سے قاصر ہیں۔