رمضان میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے جھوٹے نکلے،اشرف اعوان

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق رکن مرکزی شوریٰ جماعت اسلامی اشرف اعوان نے بلدیہ ٹائون میں طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے جھوٹے نکلے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ سے باز رکھا جائے۔