صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آرڈیننس 2019ء پر دستخط کر دیے

58

اسلام آباد (صباح نیوز+ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ڈ یکلیئر کرنے کی اسکیم کے آرڈیننس 2019ء پر دستخط کر دیے۔ اسکیم کا اطلاق فوری طور پر پورے ملک میں ہو گا۔اسکیم کا اطلاق 30جون 2019ء تک حاصل
کیے گئے غیر اعلانیہ اثاثہ جات پر ہو گا۔ اسکیم کا اطلاق 30جون 2019ء تک بغیر کسی جرمانے کے بتائے گئے ٹیکس ریٹس ادا کر کے ہو سکتا ہے جبکہ مختلف شرح سے جرمانے ادا کر کے اسکیم سے 30 جون 2020ء تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر کسی شخص نے 30جون 2019ء تک اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا تویکم جولائی 2019 ء سے 30ستمبر 2019ء تک 10فیصد زیادہ ٹیکس ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ 30ستمبر 2019ء سے 21دسمبر 2019ء تک 20فیصد جرمانہ ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ یکم جنوری2020ء سے 31مارچ 2020ء تک 30فیصد زیادہ جرمانہ دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ یکم اپریل 2020ء سے 30جون 2020ء تک 40فیصد زیادہ جرمانہ دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔