کراچی:انٹر بورڈ افسران کی جعل سازی، فیل طالب علم کو پاس کرنے کا انکشاف

207

انٹرمیڈیٹ بورڈ افسران کی جانب سے جعل سازی کرکے فیل طالب علم کو پاس کرنے کا انکشاف ہوا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ میں فیل طالب علم کو پاس کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، افسران کی جعل سازی سے نتائج تبدیل کیے گئے، کاپی ری چیکنگ کے دوران طالب علم کے نمبرز میں اضافہ کیاگیا اور نمبرز میں اضافہ کرانے کے لئے بورڈ قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

ہیڈچیکر کے 2 بار منع کرنے کے باوجود کاپی کو ری چیک کرایاگیا، جس میں طالب علم کے نمبر کو 26 سے بڑھا کر 30 کرنے کا انکشاف ہوا۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسرانعام نے کہا یہ ایک غلطی تھی جس کوٹھیک کردیاگیاہے، ری چیک کے بعدطالب علم کوپاس کرکے نتیجہ جاری کیاگیا، صورت حال کاپتہ چلا تو نتیجہ منسوخ کردیا ہے۔