سپریم کورٹ کا سول، جناح، آغا خان سمیت دیگر اسپتالوں کے روڈ فوری کلیئر کرنے کا حکم

130

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سول، جناح، آغا خان اور ایس آئی یو ٹی سمیت دیگر اسپتالوں کے روڈ فوری طور پر کلیئر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کی  سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت کے تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر قائم خطرناک قرار دی گئی سی بریز بلڈنگ گرائی جائے، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شہر سے تمام غیر قانونی بلڈنگ کو ختم کریں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کڈنی ہل پارک سے غیر قانونی رہائشی عمارتیں گراکے اصل حالت میں بحال کیا جائے، پی اینڈ ٹی کالونی، نیلم کالونی، پنجاب کالونی اور دیگر تمام جگہوں سے غیرقانونی بلڈنگ کو گرایا جائے۔

عدالت نے پی آئی اے،کے پی ٹی اور دیگر سرکاری اداروں کی زمین کا کمرشل استعمال فوری ختم کرنے اور ڈی ایچ اے کو بھی اپنی حدود سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکا حکم دیا ہے۔