حکومت سندھ کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 2 مشیران شامل ہوں گے

128

سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں کرتے ہوئے نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سندھ کابینہ میں توسیع کیلئے نام فائنل کرلئے گئے، جن شخصیات کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ا ن میں پیپلز پارٹی کے رہنا نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی شامل ہیں جنہیں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورمحکمہ جنگلات دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں توسیع کے بعد مشیروں کی تعداد پانچ ہوجائے گی جبکہ کابینہ میں وزرا کی تعداد سترہ ہے۔