ہریش کمپنی کیس،سابق صدر آصف زرداری نیب کے سامنے پیش

177

سابق صدر آصف علی زرداری نے ہریش کمپنی کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب ) کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری کا بیان ریکارڈ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری ڈیڑھ گھنٹے تک نیب کی کمائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کراتے رہے،آصف زرداری سے ہریش کمپنی کے ذریعے بھٹو ہائوس نوڈیرو کے مالی معاملات پر سوال کئے گئے۔

سابق صدر سے زرداری گروپ کی 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز پر بھی پوچھ گچھ کی گئی جبکہ اوپل 225منصوبے میں مبینہ طور پر 1ارب روپے رشوت لینے پر سوالات کیے گئے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ آصف زرداری کا کسی کمپنی اور لین دین سے کوئی تعلق نہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو جعلی اکاونٹس کیس کی مزید دو انکوائریز میں جلد طلب کیا جائے گا۔