فیس لیاری یوتھ فٹبال،حسن جان میموریل کلب کی شاندارفتح

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیس لیاری رمضان المبارک یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک میچ حسن جان میموریل اور نیوگلشن یوتھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔ یہ میچ حسن جان میموریل کی ٹیم نے با آسانی صفر کے مقابلے میں 5 گول سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ حسن جان میموریل کی طرف سے عمران اور حسیب نے دو دو جبکہ گلزیب نے ایک گول اسکورکیا۔اس میچ کو ریفری ابراہیم بابا نے سپروائز کیا۔ااس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس میچ کے موقع پر فیس لیاری کے صدر زبیر بلوچ۔جنرل سیکریٹری زرخان بلوچ۔ جوائنٹ سیکریٹری عامر بلوچ اور خازن عارف بلوچ بھی موجود تھے۔اس موقع، پر فیس لیاری کے صدر زبیر بلوچ اورجنرل سیکریٹری زرخان بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیاری علاقے میں تعلیم اور اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے کوشاں ہے تاکہ دنیا کے سامنے لیاری کیمثبت چہرے کواجاگر کیا جاسکے اوراس فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اسی جدوجہد کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد لیاری کے بچوں میں چپھے فٹبال کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔