سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز، ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائر ایوارڈز جیت لیا

25

ممبئی (جسارت نیوز)بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرارت کوہلی نے سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز ایوارڈز جیت لیے، فاسٹ بولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل بولر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی، کوہلی نجی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز کے ایوارڈز جیت کر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل بولر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا، بھارت کو آسٹریلوی سرزمین پر تاریخی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے چیتشور پوجارا انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور روہت شرما کو انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز دیئے گئے۔