ایم اے شاہ نائٹ ٹڑافی،عمر ایسوسی ایٹس کی شاندار فتح

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمر ایسوسی ایٹس نے نارتھ ہاکس کو بآسانی 3 وکٹوں سے شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، نارتھ ہاکس کے 205 رنز کے جواب میں عمر ایسوسی ایٹس نے مطلوبہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقسان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عمر اکمل نے 72 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جس میں3 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے اسکے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم کے کپتان اسد شفیق نے بھی عمدہ نصف سنچری اسکور کی، شکست خوردہ ٹیم کے اوپنر زین عباس نے شاندار سنچری اسکور کی جو رائیگاں گئی۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر اور چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ تھے، اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈا ئریکٹر نصرت فہیم بھی موجود تھے۔وقفے میں مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشنیوں میں ک کھیلے جانے والے میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے ٹاس جیت کر نارتھ ہاکس کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ نارتھ ہاکس سی سی نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ اوپنر زین عباس نے شاندار سنچری اسکور کی، انھوں نے اپنی 111 رنز کی اننگ میں جو 56 گیندوں پر مشتمل تھی ایک چوکا اور 7 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ رمیز عزیز نے3 رنز کی اننگ میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ عثمان قادر، سہیل اختر، اور مختار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں عمر ایسوسی ایٹس نے ہدف صرف 16.3 اوورز میں 3 وکٹیںگنوا کر حاصل کرلیا، عمر اکمل نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے اور صرف 26 گیندوں پر 72 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جسمیں 3 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، جبکہ کپتان ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 27 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے جسمیں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ عثمان خان نے 30 گیندوںپر 5 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کا اضافہ کیا۔ سعود شکیل نے 15 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ بعد ازاں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل سے فائنل تمام میچز مقامی ٹی وی چینل پر براہ راست نشر ہونگے، ان میچز میں تماشائیوں کی بڑی تعداد متوقع ہے، ایونٹ کا فائینل 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔