جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ،پاکستان کیلیے ذوالفقار صدرمنتخب

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جاپان کراٹے ایسو سی ایشن پاکستان کی جنرل کونسل و الیکشن میٹینگ جاپان قونصل خانہ کراچی میں کاتشوشی شنا (جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ٹوکیو جاپان ہیڈکوارٹر) اور کاتسونوری اشئدا (نائب کونسل جنرل آف جاپان قونصل خانہ کراچی )کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔ جس میں جے کے اے پاکستان کے ممبر ان کے علاوہ صوبائی برانچوں کے عہدیدار بھی موجود تھے. میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور آئندہ3 سال کے لئے ذوالفقار علی کو صدر جبکہ طارق علی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ۔چیئرمین محمد شفیق، سینئر نائب صدر دلاور حسین، نائب صدور عتیق احمد، محمد عظمت اتاکا، حسین علی چنگیزی، میکا بٹ، خزانچی وحیدہ ذوالفقار، ایسوسی ایشن سیکریٹریز حنا سبحان اور عبدالرئوف کو منتخب کیا گیا ہے۔