اسد آفریدی کو 69 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار

50

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسد آفریدی کے دھواں دھار 69 رنز کی بدولت کی بدولت ہیروز سی سی کوئٹہ نے مد مقابل قاسمی جمخانہ کو 70 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ اے کے جے کے زیراہتمام بحریہ کالج کرکٹ گرائونڈ کارساز میں پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دوسری کامیابی حاصل کرلی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے، اسد آفریدی، فضل الرحمان اور انتم نقی نے نصف سنچری اسکور کی۔ اسد آفریدی صرف 30 گیندوں پر 6 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بناکر نمایاں رہے، فضل الرحمان 53 اور اکرم نقی 55 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ ذاکر ملک نے 34 رنز کے عوض2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قاسمی جمخانہ 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نور ولی 46 اور رمیز راجہ جونیئر 18 رنز کا اضافہ کرسکے۔ عامر سہیل نے 3 اور عامر شوکت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسد آفریدی کو برق رفتار 69 رنز بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ محمد فیصل نے اسد آفریدی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ میچ میں محمد شکیل اور اعجاز خان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔