کراچی ڈیفنس کپ کرکٹ میں مزید 6میچوں کا فیصلہ

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیفنس کپ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہو گیا ،ایمز ٹریڈنگ نے مسلسل2 فتوحات سمیٹ لیں جبکہ سیمنز کو دو نوں میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔آئی بی اے کرکٹ گرائونڈ پر پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپکس کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ارسلان اقبال سی سی نے کراچی وولٹس کو 11رنز سے ،دوسرے میچ میںڈی ایس اے سی سی نے دبئی ہاکس کو 7 وکٹوں سے ،تیسرے میچ میں ایمز ٹریڈنگ نے کراچی اسٹالنز کو4 وکٹوں سے ،چوتھے میچ میں بلال ایسوسی ایٹس نے ارسلان اقبال سی سی کو56رنز سے ،5ویںمیچ میں ایمز ٹریڈنگ نے سیمنز کو7 وکٹوں سے اور چھٹے میچ میں دبئی ہاکس نے سیمنز کو4 وکٹوںسے شکست دے دی ،ان میچوں میں محمد علی اور رافع ملک نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ وسیم علی نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔