مودی کی حامی خاتون کی دلت اقلیت کو گالیاں بکنے کی وڈیو وائرل

41

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حامی خاتون کی جانب سے نچلی ذات سمجھی جانے والی ہندو اقلیت دلت کو گالیاں بکنے اور نفرت کا اظہار کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری وڈیو میں بھارت میں اعلیٰ سمجھی جانے والی ذات برہمن سے تعلق رکھنے والی خاتون غیراخلاقی زبان بھی استعمال کر رہی ہیں ساتھ ہی سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی وجہ سے دلت اقلیتوں کو برے القاب سے پکارنے والی خاتون وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہے۔