ویزا دینے سے انکار پر فلسطینی رہنما کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید

29

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن، سابق وزیر اور فلسطینی صدر کی سابق مشیر حنان عشراوی کو امریکی ویزا جاری نہ کرنے پر فلسطینی حلقوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے حنان عشراوی نے امریکی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماضی میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شریک رہی ہوں مگر موجودہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے حوالے سیاسی انتقامی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ واضح رہے کہ حنان عشراوی نے حال ہی میں امریکا کے سفر کے لیے واشنگٹن سے ویزے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔