جرمنی میں تیر لگنے سے ہلاکتوں کا معما‘ مزید 2 لاشیں برآمد

140

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صوبے بویریا کے گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کی لاشیں برآمد ہونے کا معما مزید پیچیدہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں تیر لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ملنے کے بعد پولیس کو تحقیقات کے دوران مزید 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید 2 لاشیں ان 3 افراد میں سے ایک کے اپارٹمنٹ سے ملی ہیں، جو پساؤ شہر کے ایک گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں ملے تھے اور ان کی لاشوں میں تیر پیوست تھے۔