ٹرمپ کا کانگریس سے خلائی پروگرام کے لیے مزید فنڈز مانگنے کا فیصلہ

42

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کانگریس سے خلائی پروگرام کے لیے اضافی 1.6 ارب ڈالر مختص کرنے کے مطالبے پر غور کررہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ناسا 2024ء میں انسان بردار مشن چاند کے لیے روانہ کرے۔ مالی اضافے کی منظوری کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے 2020ء تک اخراجات تقریباً 23 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ قبل ازیں ناسا نے 2028ء میں چاند پر اپنا انسان بردار مشن روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔