شمالی کوریا کا امریکی قبضے میں موجود تجارتی جہاز واپس کرنے کا مطالبہ

38

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکی قبضے میں موجود اپنے تجارتی بحری جہاز اور اس کے عملے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ حکومت نے امریکا کی جانب سے مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے عمل کو جارحانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے شمالی کوریائی بحری جہاز عملے سمیت قبضے میں لے لیا تھا۔