سعودی ولی عہد کا جدہ میں 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کا حکم

32

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ شہرکی 56 پرانی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے ان کی مرمت کا حکم دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مابق ان عمارتوں کی مرمت کے منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق تاریخی عمارتوں کی مرمت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی ہدایات اور سعودی عرب کے وژن 2030ء کا حصہ ہے۔