امریکا میں خسرہ کے کیسوں میں اضافہ‘ والدین سخت پریشان

32

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں خسرہ سے متاثر بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے والدین سخت تشویش مبتلا ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خسرہ کے 75 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حالیہ چند ہفتوں میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 839 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ 1994ء کے بعد سے ملک میں خسرہ کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے امریکی ادارے سی ڈی سی کے مطابق 10 مئی تک سامنے آنے والے کیسز کے واقعات میں 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خسرے کی وبا کے ایک بار پھر پھوٹ پڑنے کی وجہ انسدادِ خسرہ کی ویکسین کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا رہے۔