اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی متاثرہ مسجد کا دورہ

86
کرائسٹ چرچ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس مسجد النور کا دورہ کررہے ہیں
کرائسٹ چرچ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس مسجد النور کا دورہ کررہے ہیں

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے عالمی منصوبے کو مرتب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کا مقصد نفرت کے اظہار کے خلاف جد و جہد ہو گی۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے مسجد النور کے باہر جمع افراد سے تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں نفرت کے جذبات کے اظہار کی روش بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ النور مسجد میں رواں برس 15 مارچ کو ایک دہشت گرادانہ حملے میں کم از کم 40 نمازی شہید ہوگئے تھے۔