سوچی میں روسی صدر کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

66

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بحیرہ اسود کے شہر سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو زیر بحث لایا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ برس جولائی میں ہیلسنکی کانفرنس کے بعد امریکا کی جانب سے روسی صدر کے ساتھ یہ پہلا اہم رابطہ ہے، جو ایسے وقت پر ہو رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان وینزویلا کا سیاسی بحران ایک اور کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔