انتخاب ہار کرسابق حکومت کے دفاع کا کفارہ ادا کر دیا ‘ فردوس عاشق

40

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتخاب ہار کر سابق حکومت کی پالیسیوں کے دفاع کا کفارہ ادا کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایف بی آرہائوس میں معیشت کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے سوالات کیے گئے تھے اور استفسار کیا گیا کہ جن پالیسیوں پر وہ تنقید کر رہی ہیں ماضی میں وہ ان کا دفاع کرتی رہیں۔ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں شکست کھا کر ان پالیسیوں کے دفاع کا کفارہ ادا کردیا ہے۔