ن لیگ کی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلیے ریکوزیشن جمع

23

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کروا دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن کے 96 ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر، آئی ایم ایف پروگرام اور ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔