نشوا کی موت دارالصحت اسپتال میں لگنے والے غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی‘ رپورٹ

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نشوا کی موت دارالصحت اسپتال میں لگنے والے غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی‘ وزیر اعلیٰ کے حکم پر بنے والی3 رکنی میڈیکل ٹیم نے رپورٹ جاری کردی ۔ ٹیم پروفیسر فرحت مرزا، پولیس سرجن اقرار عباسی اور سمعیہ طارق پر مشتمل تھی‘ 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق9 ماہ کی نشوا کے جسمانی اعضا نے انجکشن لگنے کے فوری بعد کام کرناچھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی‘ رپورٹ 22 اپریل کو ہونے والے پوسٹ مارٹم، کیمیائی اور پیتھا لوجیکل تجزیے سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میںتیار کی گئی۔