آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ نہیں تباہی کا پیکج ہے ،خواجہ آصف

113

سیالکوٹ ( آن لائن )سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے کیے وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے ،کپتان کی نااہلی ملک کو تباہ کررہی ہے ،آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ نہیں بلکہ تباہی کا پیکج ہے ،سارا بوجھ غریب اور عام آدمی پر پڑے گا، اس وقت نواز شریف ہی نہیں بلکہ 22کروڑ عوام بھی زیر عتاب ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ تحصیل صدر سمبڑیال وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خاتون مسلم لیگی رہنما شبینہ زکریا بٹ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام سونامی میں پہلے ہی تباہ حال ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف کے تباہی پیکج سے مہنگائی کا جن مزید تگڑا ہوجائے گا اوررہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی ،نئے پاکستان کے دعویدار حکمران غریبوں کے تمام ریلیف ختم کرنے چلے ہیں، ملک پر آئی ایم ایف کے خادموں کی حکومت ہے عوام کو نیا نہیں مہنگا پاکستا ن ملا ہے، حکمران اپنے نعروں ،وعدوں سے پھر گئے ہیں پاکستانی روپیہ کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے۔