عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کیلیے اسکیم لا رہے ہیں، پیپلز پارٹی

63

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کے لیے اسکیم لا رہے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آئے اور خاموشی سے چلے گئے، اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کی، عمران خان کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012ء کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا،ملازمین کی تنخواہ50 فیصد بڑھانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھی تو وہ بچے بھی نہیں پڑھا سکیں گے،مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہیے ۔علاوہ ازیںپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے معاملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اس اسکیم کا فائدہ کس کو ہوگا ۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان آج وہی کررہے ہیں جس پر وہ خود تنقید کیا کرتے تھے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تشویش ہے کہا جاتا تھا کہ ایسی اسکیم چوروں اور ڈاکوئوں کے لیے ہے، عمران خان بتائیںکہ اس اسکیم کا فائدہ کس کو ہوگا۔