آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ درخواست کا ہوم ورک مکمل ہو گیا

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف یعقوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری اور وزارت قانون کی جانب سے ٹیکس امور کے ماہر شبر رضا زیدی کو اعزازی طور پر چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سفارش کیے جانا خوش آئند اقدام ہے اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شبر زیدی کو باقاعدہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اُٹھائے تھے جبکہ ایف بی آر کے اندر سے نئے چیئرمین کے تقرر کی مخالفت کرتے ہوئے گریڈ 22 کا افسر لگانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا چکا ہے چنانچہ وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران ٹیکس نظام کی بہتری، مالیاتی نظام اور ایف بی آر کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ملک میں ٹیکس کا نظام بہتر بنانے سے متعلق تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی، یوسف یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض کیلئے باضابطہ درخواست کا ہوم ورک مکمل ہو گیا ہے ، یوسف یعقوب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت نے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرط مان لی جس کے بعد تین سال میں صارفین کی جیبوں سے 340 ارب روپے نکالے جائیں گے۔