مرکنٹائل ایکس چینج میں 24.3ارب روپے کے سودے

34

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,709 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 24.3ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 44,140 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 17.412 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.211 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.576 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.412 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 764.137 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 322.489 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 300.484 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 159.336 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 32.365 ملین روپے رہی۔
, کاپر کے سودوں کی مالیت 26.736 ملین روپے, پلیڈپم کے سودوں کی مالیت 18.944 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 11.513 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 66 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31.365 ملین روپے اور گندم کی7لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.314 ملین روپے تھی۔