گوادر میں ہو نے والی دہشت گردی کی کار روائی کی مذمت

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی، ایس ایم منیر سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور ادیگر عہدیداران نے اپنے بیا ن میں گوادر میں ہو نے والی دہشتگر دوں کی کار روائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ملک دشمن عنا صر کی بزدلانہ کا روائی قر ار دیا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ اس قسم کی دہشتگردو ں کی کا روائیاں بلو چستان کی تر قی اور خو شحالی سے متعلق سر گر میوں کو متا ثر نہیں کر سکتی بلو چستان کی تر قی و خوشحالی مو جودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئردارو خان اچکزئی نے قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کی فوری کا روائی کو بھی سراہا جنہوں نے دہشتگردوں سے بہت سے لو گو ں کی جا نیں بچا ئی ۔ انجینئردارو خان اچکزئی نے قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے پاکستان میں امن قا ئم کر نے کے کردار کی تعریف کی جس سے بلو چستان سمیت پو رے پاکستان میں امن وامان قا ئم ہو ا اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کا وشیں جلد ہی پاکستان میں کاروباری سر گر میاں بحال کر نے میں مدد دیں گی ۔