بچت بازار کے انعقاد کے لیے کمشنر حیدرآباد اور اسٹیشن کمانڈر حیدرآباد کی کاوشیں قابل قدر ہیں، محمد فاروق شیخانی

51

حیدرآباد (کامر س ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی، فائونڈر سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، کنونیئرز سب کمیٹیز محمد سہیل میمن اور شان الہٰی سہگل نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ اور اسٹیشن کمانڈر حیدرآباد میجر جنرل حفیظ اللہ خان کی کاوشوں سے جمعرات 16، مئی 2019ء سے فٹ بال گرائونڈ نزد کنٹونمنٹ قبرستان بچت بازار لگانے پر اُن کی خدمات کو سراہا ۔
ہے اور تاجر و صنعتکار حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ اِس بچت بازار میں اسٹالوں کی الاٹمنٹ کے لیے فائونڈر سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت جن کے موبائل نمبرز 0321-3047661-0323-3047661 ہیں سے رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ اِس بچت بازار میں ملوں کا مال ملوں کے دام کی بنیاد پر عوام الناس کو فراہم کیا جائے گا جس سے اِس مہنگائی کی فضاء میں صارفین کم سے کم قیمتوں پر اشیائے صرف حاصل ہوسکیں گی۔