پیک فرینز کیک اپ نے 2018 کی تعارفی کیمپین کے لیے گولڈ ایفی ایوارڈ جیت لیا

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ا نگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے برانڈ، پیک فرینز کیک اپ نے حال ہی میں ، اسنیکس اینڈ ڈیزرٹس کی کیٹگری میں ،پاکستان کا پہلا ایفی ایوارڈ جیت لیا ہے۔گزشتہ برس ای بی ایم کی فوڈ اور میلز کی کیٹگری – کیکس – میں داخل ہونے کے بعد ’رئیل گڈنیس انسائیڈ ‘ کے عنوان سے ایک مارکیٹنگ کیمپین تیار کی گئی تھی۔ جس میں ایک ماں کو مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
اس کے باوجود وہ ماں اپنے بیٹے کو – کیک اپ کی صورت میں – ایک مٹھائی کی مدد سے زندگی کے قیمتی اسباق سکھاتی ہے ۔اپنی انتہائی جذباتی نوعیت کے باعث اس پیغام نے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا۔ ٹیگ لائن، ’رئیل رشتے‘ کامیابی کے ساتھ برانڈ کا پیغام پہچانے میں کامیاب رہی؛ انسانی جذبوں کی پرورش اکھٹا ہونے کے احساس پر مبنی چھوٹے لمحات کا عروجہے۔اس کیمپین کی تیاری کا مقصد ماں اور بچے کے درمیان خلوص کے بندھن کی اہمیت اجاگر کرنا تھا اور یہی پیغام ناظرین تک واضح طور پر پہنچایا گیا۔