سسٹم میں گیس پریشر میںبہتری آج سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پہلے بدھ کومعطل رکھنے کا اعلان کیاتھا تاہم آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (سندھ زون)کے کوآرڈینیٹرشعیب خان جی کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس پریشر میںبہتری کی وجہ سے اب سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ 15مئی کو کھلے رہیں گے ۔