منگریو 01کنویں کی کھدائی سے گیس اور تیل کاذخیرہ دریافت

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے مشترکہ منصوبے سے بلاک میں منگریو 01کنویں کی کھدائی سے گیس اور تیل کاذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ ضلع ٹنڈو محمد خان میں واقع منگریو01 کنویں سے 10/44ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور 120 بیریل تیل یومیہ نکالاجاسکے گا۔
کنویں کی کھدائی اور ٹیسٹنگ او جی ڈی سی ایل کے اپنے ماہرین نے کی ہے۔ ٹیم بلاک مشترکہ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کاحصہ95فیصد اور جی ایچ پی ایل کا5فیصد ہے۔