پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں45پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اور قیمت فروخت میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید143.00روپے سے بڑھ کر1 43.20 روپے اورقیمت فروخت143.50روپے سے بڑھ کر143.95روپے ہوگئی ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.40روپے اور قیمت فروخت 141.50روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یوروکی قیمت میں 90پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔