میرپورخاص، قتل اور بھتا خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر پانچ ملزمان عدالت سے بری

56

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میرپورخاص میں قتل اور بھتا خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر پانچ ملزمان کوبری کردیا۔ میرپورخاص ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل اور بھتا خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر گوہر علی شاہ، سید مردان شاہ، محمد اسماعیل، حیدر علی شاہ اور اظہر علی شاہ کو آزاد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ 2013ء میں پورو مالھی قتل کیس اور بھتا خوری کرنے پر فریادی محمد ایوب نے سیٹلائٹ ٹائون پولیس تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور کافی عرصہ یہ کیس چلنے کے بعد آج ماڈل کورٹ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔