جیکب آباد،مختلف علاقوں میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیا

86

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے کئی علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہریوں کو سحری اور افطاری میں دشواری کا سامنا۔ جیکب آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے شہرکے کئی علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سول اسپتال کالونی، دستگیر کالونی، اے ڈی سی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں لائن کی خرابی کے باعث گیس کی فراہمی کئی دنوں سے معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا مصنوعی بحران ختم کیا جائے اور جہاں لائنوں میں خرابی ہے اس کو درست کیا جائے۔