تھانہ سٹی کے اہلکاروں کے رویے قابل مذمت ہیں ،شاہد خان

74

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما شاہد خان ودیگر رہنماؤںنے تھانہ سٹی کے اہلکاروں کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تھانے میں آنے والے لوگوں سے سیدھے منہ جواب نہیں دیا جاتا اور نظر انداز کرکے پریشر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد نے شہریوں سے اچھا سلوک کرنے کی ہدایت دی ہے اور ان کے جائز مسائل پر عمل درآمد کرنے کی پولیس ہدایت ہے مگر تھانہ سٹی کے آفس میں بیٹھے اہلکاروں کا رویہ انتہائی خراب ہے ڈی آئی جی‘ ایس ایس پی اور ایس ایچ او سٹی فوری ایکشن لیں۔