ٹنڈو آدم میں مال گاڑی کی زد میں آکر دو بچوں کا باپ جاں بحق

48

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں مال گاڑی کی زد میں آکر دو بچوں کا باپ جاں بحق، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ٹنڈو آدم جیلانی اسٹریٹ کا رہائشی 44 سالہ شہزاد احمد منصوری کام کے سلسلے میں حیدر آباد گیا تھا کہ گزشتہ شب ٹنڈوآدم کے لیے آنے والی مال برادر ٹرین میں سوار ہوگیا، ٹرین کا اسٹاپ نہ ہونے کے سبب مقتول نے پلیٹ فارم نمبر ایک پر اسٹیشن ماسٹر دفتر کے سامنے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تو متوفی کا پاؤں سلپ ہونے کے سبب ٹرین کے نیچے آنے کے باعث جسم کے دو حصے ہوگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔