سکھر،شہری پرسیپکو اہلکاروں کا تشدد ،ٹانگ توڑ دی

24

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں شہری پر سیپکو اہلکاروں کا مبینہ تشدد، ٹانگ توڑ دی، زخمی شہری اسپتال منتقل،سکھر کے علاقے غریب آباد میں سیپکو اہلکاروں اور شہری کامران کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے دوران شہری زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی زخمی شہری کو فوری طور پر سکھر سول اسپتال لے جایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی شہری کامران نے بتایا کہ اس نے چند روز قبل اپنا بجلی کا کنکشن پاس کرایا تھا جس پر سیپکو کے علاقے میں تعینات اہلکاروں نے آج افطار کے بعد گھر سے بلاکر مجھے مبینہ تشدد کو نشانہ بنایا ۔شہری کا کہنا تھا کہ سیپکو اہلکار علاقے میں کئی غیر قانونی کنکشن چلاتے ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ میں بھی غیر قانونی کنکشن چلاؤں میرے منع کرنے پر وہ مشتعل ہوگئے تھے۔