جڑانوالہ روڈکی خستہ حالی، فوری تعمیرکیا جائے ،عبدالستار بیگا

29

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیر میاںعبدالستاربیگا اورجنرل سیکرٹری نویداسلم نے نے جڑانوالہ روڈکی ٹوٹ پھوٹ خستہ حالی بالخصوص ڈھڈی والاراجباہ سے آگے پیٹرول پمپ تک سٹرک کی انتہائی خستہ حالی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2سال میں جڑانوالہ روڈ کے دوسومیٹرکے اس ٹکڑے کو کئی بار تعمیر کیاگیالیکن ناقص مٹیریل،ٹھیکیداروںاورمتعلقہ اداروںکی کرپشن اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ سٹرک آج بھی کچے راستے کامنظرپیش کررہی ہے پتھروں اور گٹروں کے پانی نے شہریوںکایہاں سے گزرنادوبھرکررکھاہے بارش ہونے کی صورت میں یہاںدریاکامنظربن جاتاہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اورٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔رہنمائوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث فیصل آبادکی تمام رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہونے سے حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاجبکہ متعلقہ اداروں نے بھی چپ سادھ لی، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، متعدد مقامات پر ٹوٹنے والی ان سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور قیمتی گاڑیاں کھٹارا بن رہی ہیں۔ ہزاروں طلبا و طالبات تعلیم کے حصول کیلیے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرکے اسکول اور کالجز میں آتے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اعلیٰ حکام سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کانوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈکی فوری تعمیرکا مطالبہ کیا ہے ۔