ٹیکسوں کا بوجھ اور مہنگائی کا ایٹم بم عوام پر گرنے کو تیا رہے

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے ۔بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔6ارب ڈالر قرضوں کے بدلے غریب عوام پر مہنگائی کا سونامی مسلط کردیاگیا ہے دال سبزی سے لیکر اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیںہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو گرہن لگ گیامنتخب نمائندوں کے بجائے آئی ایم ایف کے ملازم پاکستان کی نمائندگی کرنے لگے معاہدہ اور مذاکرات آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان ہوئے بوجھ ملک اور قوم پر پڑے گا،قرضوں کے سونامی سے تبدیلی آچکی ہے جس کے اثرات پورے ملک میںدیکھے جاسکتے ہیں،روزہ داروں کا سحر اور افطار کا بجٹ مشکل ترین ہو گیاہے ،ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی 60فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے جسے پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیںایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھرکی فراہمی کا ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے قرضوں کے سونامی سے معیشت تباہ،عوام بدحال اور ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ دم توڑ رہا ہے سونامی خان کے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں نہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ، نہ گرانی کا سیلاب رک سکابلکہ ملک کو قرضوں کے سونامی کے ذریعے عوام کا بھرکس نکالنے اور اشرافیہ کو نوازنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں مسلمان ہونا اور اسلام قبول کرنا مشکل ترین بنادیا گیا ہے ،مدارس کے گرد گھیرا تنگ اور علما کرام کی کردار کشی وزرا کا اہم مشغلہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں موجود صورحال کی ذمے دار ہیں اپوزیشن عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے ٹیکسوں کا بوجھ اور مہنگائی کا ایٹم بم عوام پر گرنے کو تیا رہے۔