بلدیہ حیدرآباد کی نااہلی،شہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں

19

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں بھی شہر بھر میں سیوریج کا پانی جمع، گلی محلے اور اہم شاہراہوں پر جمع پانی نے کاروبارہ تباہ اور نمازیوں کے لیے مسائل پیدا کردیے، بلدیہ کی ناہلی کے سبب شہر میں اہم شاہراہوں ، اسٹیشن روڈ، شاہراہ فاطمہ جناح،فقیر کاپڑ، اسٹیشن روڈ ، آٹوبھان روڈ، لطیف آباد یونٹ نمبر 4,5,7,سمیت دیگر علاقوں میں نہ صرف گلی محلوں بلکہ اہم شاہراہوں پر بھی گندا پانی جمع ہے جس کے باعث رمضان المبارک میں نماز کیلیے جانے والوں،خریداری کے لیے بازار میں آنے والوں کو شدید مشکلات ہے جبکہ ٹریفک جام بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن بلدیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سارا سال گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی میں رہنے والے عوام کو رمضان المبارک میں بھی بلدیہ کی جانب سے کوئی سہولت نہیں ملی بازاروں میں تعفن اٹھ رہا ہے ، پانی جمع ہے اسی جگہ پر افطار کا سامان بک رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میئر حیدرآباد نہ ہونے کے برابر ہیں۔