برف کے کارخانے اور فیکٹریاں شہر سے باہر منتقل کی جائیں

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی یونین کمیٹی نمبر20کے چیئرمین ڈاکٹر عابد ساند نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد شہر سے برف کے کارخانے سمیت دیگر تمام فیکٹریوں کو گنجان آبادی سے باہر منتقل کرکے شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کیاجائے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز تین نمبر تالاب جانی شاہ پاڑے میں برف کے کارخانے میں گیس کی لیکیج کی وجہ سے علاقے کے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے یوسی20میں پچاس سال قبل برف کے کارخانے قائم ہوئے تھے اس وقت یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ اب اس علاقے میں انتہائی گنجان آبادی ہے ایسے مقام پر زہریلی گیس والے برف کے کار خانے کی موجودگی انسانی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی یوسی سے برف کے کار خانے منتقل کرنے کا کہہ دیاہے ایک کارخانہ رواں ماہ میں منتقل کیاجائے گا جبکہ دوسرا کارخانہ ماہ دسمبر میں باہر منتقل ہوجائیں ۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں یہ عمل شروع کیاجائے اور برف کے کارخانوں کو باہر منتقل کیاجائے ۔