حیسکو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرے ،خلیل جبار

25

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) قلم کار اکیڈمی کے رہنما خلیل جبار‘ ڈاکٹر محمد اخلاق اور ایس حمد شاہ نے کہاہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے روز ے داروں کا گرمی کے بارے برا حال ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ دار گھروں میں سکون سے بیٹھ سکتے ہیں بجلی چور کنڈے پر اے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں حیسکو اہلکار کنڈے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں اگرکوئی کاروائی کرتے بھی ہیں تو دو گھنٹے بعد کنڈے دوبارہ لگ جاتے ہیں۔ انہوںنے حیسکو چیف سے اپیل کی کہ وہ صارفین کا خیال کریں۔